Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عاصم چیمہ مسلم لیگ ق وکلاء ونگ پنجاب کے صدر مقرر

عاصم چیمہ مسلم لیگ ق وکلاء ونگ پنجاب کے صدر مقرر
November 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چودھری پرویزالہٰی نے عاصم چیمہ کو مسلم لیگ ق وکلاء ونگ پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا۔ 

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر و ممبر پنجاب بار کونسل محمد عاصم چیمہ نے ملاقات کی۔

چودھری پرویزالہٰی نے عاصم چیمہ کو مسلم لیگ ق وکلاء ونگ پنجاب کا صدر مقرر کر دیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادرمنظوردوگل، چودھری محمد اکرم ایڈووکیٹ اور ملک مقصود کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری لاہور بار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ وکلا فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ اس وقت معاشرے کو وکلا کے مثبت کردار کی ضرورت ہے، مسلم لیگی وکلاء نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تمام وکلاء تنظیموں میں مسلم لیگ ق کی نمائندگی موجود ہے۔

محمد عاصم چیمہ نے اعتماد کرنے پر چودھری پرویزالہٰی کا شکریہ ادا کیا اور کہا پارٹی کے منشور اور خدمات کو کو وکلاء برادری میں اُجاگر کریں گے۔