Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عاصم زر نے سپیشل اولمپکس 2015ءمیں پاکستان کی جانب سے پہلا گول میڈل جیت لیا

عاصم زر نے سپیشل اولمپکس 2015ءمیں پاکستان کی جانب سے پہلا گول میڈل جیت لیا
July 29, 2015
لاس اینجلس (92نیوز) سپیشل اولمپکس دو ہزار پندرہ میں پاکستان نے سونے کا پہلا تمغہ جیت لیا ہے۔عاصم زر نے سو میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلوں میں سب کو پیچھے چھوڑ کر سبز ہلالی جھنڈا سر بلند کیا۔ لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سودرن کیلیفورنیا میں ہونے والے سو میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے عاصم زر پول میں اترے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے عاصم زر نے سو میٹر فری اسٹائل مقابلہ دو منٹ انتیس اعشاریہ پانچ چھ سیکنڈ میں طے کیا اور سپیشل اولمپکس دو ہزار پندرہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلا گولد میڈل اپنے نام کیا۔