Saturday, July 27, 2024

عاصمہ قتل کیس، ایف آئی اے نے سعودی عرب میں انٹرپول کو مراسلہ بھیج دیا

عاصمہ قتل کیس، ایف آئی اے نے سعودی عرب میں انٹرپول کو مراسلہ بھیج دیا
January 31, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں سعودی عرب فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی درخواست پر ایف آئی اےنےسعودی عرب میں انٹرپول کومراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں مقدمہ میں نامزد ملزم مجاہد کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے مدد مانگی گئی ہے ۔

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتہ سےانکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔