Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عاصمہ قتل کیس ، رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

عاصمہ قتل کیس ، رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
February 6, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) عاصمہ قتل کیس کے ملزم پولیس کی پکڑمیں آچکے ہیں مگر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی ابھی تک دست و گریبان ہیں ۔

رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف اور کےپی کے انتظامیہ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ذرا نہیں بدلی،صوبائی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے ۔ پولیس ڈرگ اور چوری کی گاڑیوں سے بھی حصہ لیتی ہے ۔

رانا ثنا اللہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں چپڑاسی پر بھی کروڑوں روپے چوری کرنے کے الزامات ہیں، خیبر پختونخوا میں ایسا کچھ نہیں ۔ ،رانا ثنااللہ کو معاملے پر بیان دینے کا کوئی حق نہیں ۔