Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عاصمہ قتل کیس، کسی مشتبہ شخص کا ڈی این اے نمونہ فرانزک لیب نہیں بھیجا گیا

عاصمہ قتل کیس، کسی مشتبہ شخص کا ڈی این اے نمونہ فرانزک لیب نہیں بھیجا گیا
January 25, 2018

پشاور (92 نیوز) عاصمہ قتل کیس میں کسی بھی مشتبہ شخص کا ڈی این اے نمونہ فرانزک لیب نہیں بھیجا گیا ۔
مردان کی ننھی کلی عاصمہ کے ساتھ درندگی کو بارہ روز گزر گئے ۔ عاصمہ کو کس نے قتل کیا ابھی تک پولیس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔
ادھر ڈی آئی جی مردان نے انکشاف کیا کہ کیس میں کسی بھی مشکوک شخص کا ڈی این اے نمونہ فرانزک لیبارٹری نہیں بھیجا گیا ۔ کیس میں جنسی تشدد کی تصدیق کے لئے صرف عاصمہ کے ڈی این اے سمپل بھیجے گئے اور مردان پولیس کو فزانزک لیب کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
اس انکشاف کے بعد پولیس نےعاصمہ قتل کیس کی تفتیش کا رخ خاندانی رنجش کی جانب بھی موڑ دیا اور خاندان کے چھ افراد کو شامل تفتیش کر لیا ۔
عاصمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی پر جنسی تشدد کے آثار ملنے کی تصدیق مردان پولیس نے کی تھی تاہم قتل سے قبل جنسی تشدد ہوا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا ۔