Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عاصمہ رانی قتل کیس ، مرکزی ملزم مجاہد آفریدی متحدہ عرب امارات میں گرفتار ہو گیا

عاصمہ رانی قتل کیس ، مرکزی ملزم مجاہد آفریدی متحدہ عرب امارات میں گرفتار ہو گیا
March 9, 2018

پشاور (92 نیوز) 28 جنوری کو کوہاٹ میں قتل کی جانے والی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کیس مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی ڈیڑھ ماہ بعد شارجہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔
92 نیوز نے شارجہ پولیس کی زیر حراست ملزم مجاہد کی تصاویر حاصل کر لیں ۔ مجاہد اللہ آفریدی کی داڑھی بڑھی ہوئی اور بال چھوٹے ہیں ۔
خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق مجاہد اللہ آفریدی وقوعہ کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا جہاں سے وہ یو اے ای پہنچا ۔
ملزم کی گرفتاری کےلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ۔
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کے مطابق دستاویزی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مجاہد آفریدی کو پاکستان حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔