Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عاصمہ رانی قتل کیس، ملزم صادق اللہ آفریدی کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

عاصمہ رانی قتل کیس، ملزم صادق اللہ آفریدی کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع
February 2, 2018

پشاور (92 نیوز) کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں عدالت نے گرفتار ملزم صادق اللہ آفریدی کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی ۔
ایبٹ آباد کے میڈیکل کالج سے چھٹی پر کوہاٹ آئی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں گرفتارملزم صادق اللہ آفریدی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کوہاٹ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر صادق اللہ کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی ۔
کوہاٹ پولیس نے دعوٰی کیا کہ سعودی عرب فرار ہونے والے کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی جلد گرفتاری کی غرض سے شناختی کارڈ کے بعد اس کا پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا گیا ۔
لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ سے تعلق رکھنے والی عاصمہ رانی کو 27 جنوری کو کے ڈی اے کوہاٹ میں واقع گھر کے سامنے رکشہ میں گولیاں ماری گئیں تھیں ۔