Saturday, July 27, 2024

عاصمہ جہانگیر کی سماجی خدمات کی فہرست طویل، ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا

عاصمہ جہانگیر کی سماجی خدمات کی فہرست طویل، ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا
February 11, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر ،سنیئر قانون دان عاصمہ جہانگیر  انتقال کر گئیں ۔ عاصمہ جہانگیر کو آج دوپہر 12بجے دل کی تکلیف ہوئی تھی،اسپتال جانے سے  قبل    ہی  دم توڑ گئیں ۔

عاصمہ جہانگیر کے گھر تعزیت کیلئے  ملک کی معروف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،عاصمہ جہانگیر27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں،معروف وکیل  نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔ عاصمہ جہانگیر کو 2010میں ہلال  امتیاز سے  بھی نوازا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ بار نےعاصمہ جہانگیر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔

عاصمہ جہانگیر کی موت کی خبر سنتے ہی  وکلاء برادری اور فاضل ججزان کی رہائش گاہ پر پہنچ گے   

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس  محمد یاور علی ،وزیرِ مملکت طلال چودھری ،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ، اعتزاز احسن ، ملک ریاض ،احمد اویس ، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید سمیت ممتاز شخصیات عاصمہ جہانگیر کے گھر  گے اور ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔

مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ کی بیرون ملک موجودگی اور منگل کے روز واپسی کے باعث ان کی نمازجنازہ13 فروری کو ادا کی جائے گی  ۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرلاہورہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن نے  3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔وکلا پیر کے روز عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔