Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں پر بات کی گئی، حسان خاور

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں پر بات کی گئی، حسان خاور
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں پر بات کی گئی۔

سوموار کے روز ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، فصیح بخاری کو چیئرمین نیب بنایا گیا تو ان پر بھی الزامات لگائے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ قمر زمان چودھری پر بھی الزامات لگائے گئے، نیب نے جب بڑے پراجیکٹس کی تحقیقات کا اعلان کیا تو نوازشریف نے ترمیم کی دھمکی دی۔

حسان خاور نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں ہم نے بیس ایم او یوز سائن کیے، جس کے ذریعے 45 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پنجاب میں آئے گی۔ مزید کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی ڈیسک تشکیل دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے این او سی کا آٹومیٹک سسٹم متعارف کروایا ہے، یہ نجی سرمایہ کاری پاکستان و پنجاب کے لیے بہت فائدہ مند ہو گی۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں ہم مزید آگے بڑھیں گے۔