Thursday, February 9, 2023

عارف علوی 352ووٹوں سے صدر منتخب ، الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

عارف علوی 352ووٹوں سے صدر منتخب ، الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کردیا ۔ سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی 352 ووٹ لے کر پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہو گئے ۔ الیکشن کمیشن کے  اعلان کردہ سرکاری اور حتمی نتائج  کے مطابق  مولانا فضل الرحمان کو 184 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے  اعتزازاحسن کو  124الیکٹورل ووٹ ملے  ۔ نومنتخب صدر 9 نومبر بروز اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نو منتخب صدر سے حلف لیں گے ۔