عارف علوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق فیصلہ 19جون کو سنایا جائیگا
کراچی ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا دوسرا روز ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ 19جون کو سنایا جائے۔
کراچی سے متحدہ کے زاہد منصوری کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے جب کہ آفاق احمد کے این اے 240اور 254 سے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ۔
الیکشن کمیشن نے 10 ہزار امیدواروں کے کوائف کی اسکروٹنی رپورٹ حاصل کرلی ہے ، اسکروٹنی رپورٹ متعلقہ آراوز کو بھجوا دی گئی ، نیب ،ایف بی آر اور سٹیٹ بنک الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی میں معاونت کررہے ہیں ۔