92 نیوز: پاکستان کے معروف ادااکار خالقِ حقیقی سے جاملے۔
عابد کاشمیری نے اپنے فنی کیریئرکے دوران بے شمار پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں زبردست اداکاری کی،ان کی مشہودر فلموں میں بازار حسن، عینک والا جن اور جیتے ہیں شان سے اوردیگر شامل ہیں،ان کے ٹی وی ڈراموں میں سورج کے ساتھ ساتھ، لوہاری گیٹ اور ہوم سویٹ ہوم اوردیگر شامل ہیں،ٹی وی پر ان کاگلوبادشاہ کاکرداربہت مقبول ہواتھا۔
خیال رہے کہ فلم "بازار حسن" 1988 کے لیے انہیں بہترین مزاحیہ اداکار کیلئے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔