Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عابد باکسر کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سرد خانے کی نذر کرنے کا منصوبہ تیار

عابد باکسر کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سرد خانے کی نذر کرنے کا منصوبہ تیار
February 14, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) جعلی پولیس مقابلوں اوراداکارہ نرگِس پرتشددکےمعاملے سے  شہرت پانے والےدبئی میں موجود سابق انسپکٹرعابدباکسر کا کیس سردخانے کی نذرکرنے کامنصوبہ بنالیاگیا ۔ عابد باکسر کو واپس لانے کیلئے انٹرپول کو خط تک نہیں لکھاگیا۔

پنجاب کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کی پاکستان منتقلی کیلئے پنجاب حکومت یا پولیس کی کوئی ٹیم تاحال دبئی روانہ نہیں ہوئی ۔ حکومت نے بھی انٹر پول کو کوئی خط نہیں لکھا اور نہ ہی پاکستان منتقلی کے حوالے سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان نہ لانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ وزارت داخلہ یا پاکستانی حکام کی جانب سے انٹر پول کو  تا حال کوئی خط نہیں لکھا گیا نہ ہی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے عابد باکسر کی واپسی ہر حال میں روکنے کی ہدایت کی ہے، عابد باکسر کو لانے میں رکاوٹوں کامقصدجعلی پولیس مقابلوں پر پردہ ڈالنا ہے۔