عابد باکسر کی واپسی میں پروٹوکول اور قوانین رکاوٹ ہیں ، وزیر داخلہ
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انکاﺅنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کو واپس لانے میں پروٹوکول اور قوانین رکاوٹ بن رہے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال بھی عابد باکسر کا معاملہ گول کر گئے ۔
92 نیوز کے سوال پر احسن اقبال بولے کہ عابد باکسر کو وطن واپس لانے کی راہ میں پروٹوکول اور قوانین کی مشکلات حائل ہیں ۔
ادھر احسن اقبال نے عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی بس اتنا کہا کہ ”دیر آید درست آید ۔ “
اس سے پہلے ملکی ترقی کی نئی حکمت عملی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تیسری مرتبہ ایک بڑی معیشت بن کر ابھر رہا ہے ۔ مارشل لاء کے ادوار میں تباہی کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں ملا ۔