Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع

عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع
August 4, 2018
لاہور (92 نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے پولیس مقابلوں کے لیے بدنام سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ فاضل جج نے عابد باکسر کا مؤقف سننے کے بعد ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور ان کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک کی توسیع کر دی۔ عابد باکسر پر قتل، دھوکہ دہی، اغواء، اور شہریوں کی پراپرٹی پر ناجائز قبضے جیسے 10 سنگین مقدمات درج ہیں۔ عابد باکسر نے فاضل جج کے روبرو مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کروائیں۔