Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عابد باکسر کی تعیناتی کے دوران پولیس مقابلوں کے ریکارڈ کی تیاری شروع

عابد باکسر کی تعیناتی کے دوران پولیس مقابلوں کے ریکارڈ کی تیاری شروع
February 9, 2018

لاہور (92 نیوز) سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی لاہور میں تعیناتی کے دوران ہوئے پولیس مقابلوں کے ریکارڈ کی تیاری شروع کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ان سب سوالوں کے جواب حاصل کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا کہ عابد باکسر کی تعیناتی کے دوران کتنے پولیس مقابلے ہوئے ، کتنے مقابلوں کی جوڈیشل انکوائری ہوئی؟ اور مرنے والوں کے ورثا اس حوالے سے کیا کہتے ہیں ؟
اس کے علاوہ عابد باکسر کیساتھ تعینات رہنے والے ان کے کار خاص، پولیس اہلکاروں اورپرائیویٹ گن مینوں سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ۔
عابد باکسر نےجو پولیس مقابلے کئے،ان میں کون کون سا اہلکارساتھ تھا؟ اس حوالے سے بھی ریکارٹ مرتب کیا جا رہا ہے ۔
تفتیشی اداروں نے سبزہ زارمیں اُس مقابلے کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں جس میں پانچ نوجوان مارے گئے ۔
مارے گئے نوجوانوں کے ورثا کے بیانات ، مقابلے کی جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ اور اُس واقعہ میں معاہدے کی تفصیلات بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کر لیں ۔