Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عابدشیر علی کی وزیراعظم کے کان میں سرگوشیاں، رانا ثناءاللہ کے پسینے چھوٹتے رہے

عابدشیر علی کی وزیراعظم کے کان میں سرگوشیاں، رانا ثناءاللہ کے پسینے چھوٹتے رہے
October 17, 2015
فیصل آباد (92نیوز) جھنگ میں پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں وزیراعظم محمد نوازشریف طے شدہ پروگرام کے باوجود بھی وزیر مملکت عابد شیرعلی اور رانا ثناءاللہ سے اکٹھے ملاقات نہ کرسکے۔ دوران تقریب پنڈال میں بیٹھے رانا ثناءاللہ اپنے حریف عابد شیرعلی کو سٹیج پر وزیراعظم کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر تلملاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لیگی رہنما شیرعلی اور رانا ثناءاللہ گروپس کی جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملوں کے بعد قیادت کو بھی تشویش ہوئی تو وزیراعظم نے جھنگ میں تقریب کے بعد ارکان سمبلی سے ملنے کا ارادہ ظاہر کیا جس کا باقاعدہ الگ سے انتظام بھی کیا گیا مگر نا جانے یہ ملاقات کیوں نہ ہوسکی۔ وزیر مملکت عابد شیرعلی وزیراعظم میاں نواز شریف کے کان میں بات چیت کرتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوئے تو پہلے سے موجود رانا ثناءاللہ یہ منظر دیکھ کر تو چونک ہی گئے۔ پھر کیا تھا کہ موصوف بار بار ماتھے سے پسینہ ہی صاف کرتے رہے۔ شہباز شریف نے رانا ثناءکو وزیر اعظم سے ملوانے کی پوری کوشش کی۔ انہیں سٹیج پر آنے کے اشارے بھی کرتے رہے مگر وزیر قانون اپنی نشست سے نہ ہلے۔ تقریب کے آخر میں عابد شیرعلی اسی طرح وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے جہاز تک ان کے ساتھ رہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔