عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کھول دیا گیا

کراچی (92 نیوز)عائشہ باوانی اکیڈمی میں کالج کی زمین کی ملکیت کے تنازعے پر گزشتہ روز کالج سیل کر دیا گیا تھا۔جس کے باعث طلبا اور اساتذہ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اساتذہ نے کالج کے باہر ہی طلبا کی کلاسیں لینا شروع کر دیں ۔
ساٹصبح سے اپنا مستقبل داو پر لگنے والے اداس طلبا کے چہروں پر اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب سندھ ہائی کورٹ نے رینٹ کنڑولر کے فیصلے کو معطل کرتےہوئے کالج کھولنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر طلبا کا کہنا ہے کہ اگر کالج کو پرائیویٹ کردیا گیا تو وہ تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے کیونکہ پرائیویٹ کالج کی فیس برادشت نہیں کرسکتے۔