عائشہ احد تشدد کیس،اندراج مقدمہ کے باوجود کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے حکم پر عائشہ احد تشدد کیس کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی ۔
تھانہ اسلام پورہ پولیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مگر کوئی ملزم ہاتھ نہیں آیا ۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم حمزہ شہباز شریف ملک سے باہر جبکہ نامزد ایس ایچ او عتیق ڈوگر، ذوالفقار چیمہ بھی منظر سے غائب ہیں ۔
اب تک کی پیش رفت سے لگتاہےکہ پولیس افسراپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں ۔
ایس ایچ اوعتیق ڈوگرکاکہناہے کہ میں نےبطورایس ایچ او مدعیہ کےخلاف قانونی کارروائی کی، اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا، درج ہونے والے پہلے مقدمے میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا تھا،اب بلاوجہ نامزدکیاگیاہے۔
عائشہ احدکی درخواست پرچیف جسٹس نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاتھا،گزشتہ رات گئے تھانہ اسلام پورہ میں تشدد ، ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔