Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی، مریم نواز

ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی، مریم نواز
June 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا جس شخص نے اس ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گیا، اس شخص پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔ مگر یاد رہے!ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1141680809092571137 https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1141689174753288193   مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کفر کا نظام تو چل سکتا ہے،ظلم کا نہیں۔ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی۔ انہوں نے کہاعوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشاءاللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو،قید کرنا ہے تو کر دو۔ ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو،میں نہیں۔ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا۔