Monday, November 28, 2022

ظفر مرزا کی پاکستان میں کورونا وائرس سے 13 ہلاکتوں کی تصدیق

ظفر مرزا کی پاکستان میں کورونا وائرس سے 13 ہلاکتوں کی تصدیق
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے 13 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ملک بھر میں 28 مریض صحت یاب ہوئے ، 24 گھنٹے میں کورونا کے 121 نئے کیس آئے۔ ملک میں کورونا کے 1526 کنفرم کیسز ہیں۔  پنجاب میں کیسز 36 فیصد  ہیں ، 8 ہزار 66 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا نصف سے زائد کے ٹیسٹ ہو چکے،869 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ 420 مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔ اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طبی عملے کو ایک مہینے کے حفاظتی آلات مہیا کر دیئے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا لوگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ بہت ہی اشد ضرورت کے تحت گھر سے باہر آئیں۔ اگرباہر آنا بھی پڑے تو لوگوں سے میل ملاپ نہ کریں۔ لوگوں سے کم ازکم دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔