Sunday, September 25, 2022

ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سے اعتراضات ختم

ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سے اعتراضات ختم

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ایک پریشانی دور ہو گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سے اعتراضات ختم کردیئے ۔ جسٹس محسن اخترکیانی 20دسمبر کو معاملے کی سماعت کریں گے ۔
چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ظفر حجازی کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے کیس کو سماعت کےلئے مقرر کردیا۔۔
ظفر حجازی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کےخلاف مقدمہ غیر قانونی ہے ۔ انہیں جان بوجھ کر پھنسایا جارہا ہے ۔ ریکارڈ ٹمپرنگ کے ذمہ دار جونیئرافسر ہیں لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔
درخواست میں وفاق اور سپیشل جج سنٹرل کو فریق بنایا گیا ۔ سپیشل جج سنٹرل نے ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔