Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ظفر حجازی کی طبیعت سنبھلنے لگی ،امراض قلب کے وی آئی پی وارڈ میں منتقل

ظفر حجازی کی طبیعت سنبھلنے لگی ،امراض قلب کے وی آئی پی وارڈ میں منتقل
July 24, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی کے گردوں میں انفیکشن کم ہوگیا۔ ظفر حجازی کی طبیعت سنبھلنے لگی سی سی یو وارڈ سے امراض قلب کے وی آئی پی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ظفر حجازی کی آئندہ 48گھنٹوں میں انجیو گرافی کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق پمز ہسپتال میں زیرعلاج ریکارڈ ٹیمپرنگ کے ملزم ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کے گردے اور خون کے ٹیسٹ میں انفیکشن مزید کم ہوگیا ۔ ٹیسٹ میں گردوں کا انفیکشن ٹھیک ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے ظفر حجازی کو سی سی یو وارڈ سے نکال کر دل کی وی آئی پی وارڈ میں منتقل کردیا ہےجہاں وہ زیر علاج رہیں گے۔ دل کا ٹیسٹ(ای ٹی ٹی) پازیٹیو آنے پرظفر حجازی کوسی سی یومیں منتقل کیا گیا تھا،ڈاکٹروں نے ظفرحجازی کی انجیوگرافی کرنے کا فیصلہ بھی کیا تاہم ان کاصرف ایک گردہ ہونے کے باعث انجیوگرافی میں مشکلات کا سامنا ہےظفرحجازی کی انجیوگرافی کب ہوگی۔ فیصلہ پمزمیڈیکل بورڈ باہمی مشاورت سے کرے گا دل ،گردہ ، مثانہ اورشوگرکے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ بورڈ نے نئی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گردے کے مزیدٹیسٹ بھی تجویز کئے ڈاکٹروں کا موقف ہے کہ ظفر حجازی کو مزید کئی روز تک پمز میں ہی رکھا جائے گا۔