Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ظفر حجازی کو پمز ہسپتال کےسی سی یو میں داخل کرادیا گیا

ظفر حجازی کو پمز ہسپتال کےسی سی یو میں داخل کرادیا گیا
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)دل میں گڑ بڑ،شدید ذہنی دباﺅ،ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کو پمز ہسپتال کے سی سی یو میں داخل کرلیا گیا جہاں انہیں مزید 48 گھنٹے ہسپتال میں ہی گزارنا ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق وی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ پمز میں زیرعلاج چیئرمین ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کے دل کے ٹیسٹ ہوگئے۔ ای ٹی ٹی اور ایکوکیا گیا گردوں اور مثانے کا الٹراساﺅنڈ بھی ہوگیامیڈیکل بورڈ نے بتایا کہ دل کی شریانوں میں بیماری نکلنے پر ظفر حجازی کو 48 گھنٹے کے لئے سی سی یو میں داخل کرلیا گیا ہے۔

بورڈ کے مطابق ظفر حجازی کے خون کی رپورٹس میں کریٹینائین تیزی سے نیچے آنے پر معمولی انفیکشن باقی رہ گیا ان کا الٹرا ساﺅنڈ بھی کلیئر ہے۔ ظفرحجازی ذہنی دباﺅ کا شکار بھی ہیں جس پر میڈیکل بورڈ نے ان کے نفسیاتی علاج کا بھی تجویز کیا ہے۔