Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ظفرحجازی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

ظفرحجازی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
July 29, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا، عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرکے 9 اگست تک مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا تکےمطابق ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو سینئر سول محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، وکیل صفائی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ ظفر حجازی علالت کے باوجود پہلے ہی سات روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں۔

عدالت نے ظفر حجازی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور سابق چیئرمین ایس ای سی پی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے 9 اگست تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔