Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ظفراللہ جمالی ہاکی فیڈریشن کے صدر بننے کیلئے مضبوط امیدوار

ظفراللہ جمالی ہاکی فیڈریشن کے صدر بننے کیلئے مضبوط امیدوار
July 9, 2015
لاہور (92نیوز) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول ہیں جن کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہے جبکہ سیکرٹری سابق اولمپئن رانا مجاہد ہیں تاہم اس بات کے امکانات ہیں کہ یہ دونوں اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔ 71سالہ میر ظفراللہ جمالی اس سے قبل 2006ءمیں بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بنائے گئے تھے لیکن بیجنگ اولمپکس کے بعد سابق اولمپئنز نے انہیں ہٹانے کےلئے مہم شروع کر دی تھی۔ میر ظفراللہ جمالی کے صدر بننے کی صورت میں سابق اولمپیئنز شہباز سینئر اور نوید عالم کو نئے سیٹ اپ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جانے کی توقع ہے۔