Thursday, February 9, 2023

ظالم شوہر نے اولاد نہ ہونے پر بہیمانہ تشدد کرکے بیوی کی جان لے لی

ظالم شوہر نے اولاد نہ ہونے پر بہیمانہ تشدد کرکے بیوی کی جان لے لی
تلہ گنگ (92 نیوز) اولاد نہ ہونا جرم بن گیا۔ ظالم شوہر نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگیں توڑ ڈالیں۔ زہریلی دوا کھلانے سے گردے فیل ہوگئے۔ تشدد کا شکار ثمینہ اختر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ تلہ گنگ کےنواحی علاقے میں اولاد نہ ہونے پر ظالم شوہرنے اپنی بہن سے ملکر بیوی پر ظلم کی انتہا کردی ۔۔ٹانگیں توڑ ڈالیں۔ زہریلی دوا کھلانے سے گردے فیل ہوگئے۔ تشدد کا شکار ثمینہ اختربالاآخر18 جون کو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ ثمینہ اختر نے اپنی موت سے قبل پولیس کو درخواست دی تھی اور اپنے رشتہ داروں کے سامنے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا۔ ثمینہ اختر کے بھائی زین العابدین اور ماموں محمد اشفاق نے انصاف کی اپیل کردی۔ ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالرحمن نے 92 نیوز کوبتایا کہ متوفیہ پر تشدد کا واقعہ 26 فروری کا ہے۔ کیمیکل ایگزائمر لیبارٹری رپورٹ میں جرم ثابت ہوا تو ملزمان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔ متوفیہ ثمینہ اختر کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔