Saturday, October 1, 2022

ظافر قتل کیس: عدم شواہد کی بنا پر 3 ملزمان رہا

ظافر قتل کیس: عدم شواہد کی بنا پر 3 ملزمان رہا

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دو دریا کے قریب کار پر فائرنگ کیس میں گرفتار تین ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کار فائرنگ کیس میں تین ملزم دوران تفتیش بے گناہ پائے گئے۔
عدالت نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حسین برنی، حیدر برنی اور رضا برنی کو رہا کر دیا۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کی بے گناہی کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل کی واردات میں تینوں ملزمان کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔
مستقبل میں کوئی شواہد ملے تو انہیں دوبارہ شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ جنید اور مفرور ملزم رحیم کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔