طیبہ تشدد کیس ، راجہ خرم ، اہلیہ ماہین کی سزا ایک سے بڑھا کر 3 سال کر دی
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلے میں راجہ خرم اور ان کی اہلیہ ماہین کی سزا ایک سے بڑھا کر 3سال کر دی ۔
طیبہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل نے کی۔
عدالت نے طیبہ تشدد کیس انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاق کی درخواست منظور کر لی اور ملزمان سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین کی سزا ایک سے بڑھا کر 3 سال کر دی ۔
ملزمان کو درخواستیں خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ جرمانہ بھی بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا۔