Saturday, July 27, 2024

طیبہ تشددکیس: ملزم راجا خرم، ماہین ظفرکی عبوری ضمانت میں توسیع

طیبہ تشددکیس: ملزم راجا خرم، ماہین ظفرکی عبوری ضمانت میں توسیع
February 1, 2017

اسلام آباد (92نیوز) طیبہ تشددکیس میں ملزم راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں 10فروری تک توسیع کردی گئی۔ جج نے استفسار کیا کہ طیبہ کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ عدالت نے طیبہ اور اس کے والدین کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں نامزد  ملزم راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ طیبہ کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ ملزم کے وکیل کاکہنا تھا کہ طیبہ ابھی ریاست کی تحویل میں ہے۔ سپریم کورٹ نے بچی کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم نہیں دیا۔

عدالت نے ملزم راجہ خرم اور ملزمہ ماہین ظفر کی ضمانت میں دس فروری تک توسیع کرتے ہوئے طیبہ اور اس کے والدین کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔