Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طیارے میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں : چیئرمین پی آئی اے

طیارے میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں : چیئرمین پی آئی اے
December 7, 2016

 اسلام آباد(92نیوز) چیئرمین پی آئی اے نے کہا ہے کہ طیارے میں عملے کے 6افراد سمیت 48 افراد سوار تھے اور طیارےمیں  سوار تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتوں  کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کل اسلام آباد لایا جائے گا۔

چیئرمین پی آئی اے  کا کہنا تھا کہ حادثے میں انسانی غلطی  کا امکان نہیں ہے جبکہ مےڈے کال کےبعد طیارہ ریڈارسےغائب ہوگیا۔ پائلٹ نے 4بج کر 14 منٹ پر مے ڈے کال کی تھی۔  

اعظم سہگل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس 11 اے ٹی آر طیارے ہیں جن میں ایک کو گراونڈ کیا گیا ہے  ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامید تھے کہ طیارہ ایک انجن پر اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

دوسری طرف پی آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا اور تحقیقات کے بعد تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے ۔