Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طیارہ ہائی جیک کا ڈراپ سین ، یرغمالی رہا ،اغواکاروں نے خود کو مالٹا حکام کے حوالے کردیا

طیارہ ہائی جیک کا ڈراپ سین ، یرغمالی رہا ،اغواکاروں نے خود کو مالٹا حکام کے حوالے کردیا
December 23, 2016

مالٹا(ویب ڈیسک)لیبیا کا مسافر طیارہ اغوا کرکے ہائی جیکرز نے مالٹا ایئر پورٹ پر اتارلیا تھا،اس سارے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، اغواکاروں نے تمام یرغمالیوں کو رہاکرکے خود کو مالٹا حکام کے حوالے کردیا۔ ہائی جیکرز کا مطالبہ تھا کہ  لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو رہا کیاجائے۔

تفصیلات کےمطابق لیبیا کا مسافر طیارہ جو صبا سے طرابلس جارہاتھا راستے میں دو افراد نے ہائی جیک کرلیا اور اس کا رخ موڑ کر مالٹا پہنچا دیا۔ طیارے میں عملے کے سات افراد سمیت ایک سو اٹھارہ افراد سوار تھے۔ پہلے تو اغواکاروں نے کوئی ڈیمانڈ نہ کی لیکن بعد میں انہوں نے جہاز سے باہر نکل کر لیبیا کا جھنڈا لہرایا اور پھر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف السلام قذافی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ہائی جیکرز کے ساتھ مالٹا کے حکام مسلسل رابطے میں رہے اغوا کاروں نے پہلے پینسٹھ افراد کو رہا کیا جن میں عورتیں ،بچے اور بزرگ شامل تھے۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا اغوا کاروں کو محسوس ہوگیا کہ ان کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوسکتی کیونکہ سیف السلام کو رہا کرنا خود لیبیائی حکومت کے بس میں بھی نہیں ہے۔ اس سارے ڈرامے کا ڈراپ سین کچھ ہوں ہوا کہ اغوا کاروں نے تمام کے تمام ایک سواٹھارہ افراد پہلے رہا کئے اور پھر خود کو مالٹا حکام کے حوالے کردیا۔