طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا، ابتدائی رپورٹ

اسلام آباد (92 نیوز) طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لینڈنگ گیئر خراب ہونے پر پائلٹ طیارے کو نیچے لائے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو نیچے لانے پر پرندے ٹکرا گئے اور انجن جزوی طور پر بند ہوگئے، کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی کم ہوتی گئی، کچھ ہی دیر میں جہاز بلندی برقرار نہ رکھ سکا توپائلٹ نے مے ڈے کی کال دی، طیارہ گھروں سے ٹکرایا تو گلائیڈ کررہا تھا۔
کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 97 جسد خاکی نکال لیے گئے۔ امدادی کارروائی میں آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، رینجرز کے دستے اور فلاحی ادارے بھی شریک ہیں۔