Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

طیارہ سولرایمپلس ٹو چین میں موزوں موسم کا انتظار کرنےلگا، سولرایمپلس ٹو کی اگلی منزل ہوائی ہے

طیارہ سولرایمپلس ٹو چین میں موزوں موسم کا انتظار کرنےلگا، سولرایمپلس ٹو کی اگلی منزل ہوائی ہے
May 4, 2015
نانجینگ(ویب ڈیسک)بغیر ایندھن کے شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر ایمپلس ٹو چین کے شہر نانجینگ میں اگلے پڑاؤ کے لئے موسم بہتر ہونے کا انتظار کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس جہاز کا اگلا چیلنج بحر الکاہل کو پار کرنا ہوگا، پہلے یہ طیارہ ہوائی پہنچے گا جو کہ نانجینگ سے آٹھ ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس طیارے کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے اسے  کئی دن فضا میں ہی گزارنے پڑیں گے،جبکہ جہاز کے پائلٹ کا کہنا ہےکہ وہ موزوں موسم کا انتظار کررہے ہیں۔ جب تک انہیں موزوں موسم  نہیں ملتا اڑان نہیں بھریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔