Thursday, October 6, 2022

حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے سے مل گیا

حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے سے مل گیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے سے مل گیا، وائس ریکارڈر ملنے سے جہاز گرنے کی وجوہات معلوم کرنے میں مدد مل سکے گی، فرانسسی ماہرین کی ٹیم نے آج بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا، دوسری جانب آج مزید چار لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا، شناخت ہونے والی لاشوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کے تباہ ہونےوالے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ، کاک پٹ وائس ریکارڈ کی تصویر نائنٹی ٹونیوزنے حاصل کرلی۔وائس ریکارڈ جہاز کےملبے کےنیچے دبا ہواتھا ، ملبہ اٹھایاگیاتو وائس ریکارڈر مل گیا۔

ماہرین کاکہناہےکہ وائس ریکارڈ ملنےسے جہاز گرنےکی وجوہات معلوم کرنےمیں مدد ملے گی، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے آج بھی حادثے کی جگہ کا دورہ کیا ،نئی تصاویراور ویڈیوبنائیں، ٹیم چارگھنٹے تک حادثے کی جگہ پر موجود رہی۔

دوسری جانب آج مزید چار لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ، آج شناخت کئےجانےوالوں میں رائے عطااللہ ، شہناز بی بی ، خالدہ بی بی اور یاسمین عقبانی شامل ہیں۔

اب تک 46لاشوں کی شناخت مکمل کر کے ورثا کے حوالےکی جاچکی ہیں۔