Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

طیارہ حادثہ : فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

طیارہ حادثہ : فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
December 12, 2016

 

اسلام آباد(92نیوز)حویلیاں طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ گرنے کے کیا وجوہات تھیں؟ تحقیقات کے لئے فرانس کی چار رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی تحقیقاتی ٹیم میں اے ٹی آر طیارہ ساز کمپنی کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق چترال سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ کیا معاملہ ہوا کہ وہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے فرانس کی چار رکنی ٹیم پاکستان پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم میں فرانس کی اے ٹی آر طیارے بنانے والی کمپنی کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔ فرانس کی خصوصی ٹیم حویلیاں میں جائے حادثہ کا دورہ کرے گی اور طیارہ گرنے حوالے سے مختلف زاویوں سے جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ٹیم انوسٹی گیشن بورڈ سے معلومات کا تبادلہ کرے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔