Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طیارہ حادثہ : جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی ،نمازجنازہ جمعرات کو ادا کی جائیگی

طیارہ حادثہ : جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی ،نمازجنازہ جمعرات کو ادا کی جائیگی
December 13, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)طیارہ حادثہ میں جاں بحق جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی، شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے دوسری طرف معروف نعت خواں اور مبلغ  جنید جمشید کے سفر آخر کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی اور نمازجنازہ جمعرات کا ادا کی جائیگی ۔

تفصیلات کےمطابق مرحوم کے بھائی ہمایوں جمشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی این اے رپورٹ آنے میں مزید دو سے تین روز لگیں گے وہ میت لینے کے لیے بدھ کو اسلام آباد روانہ ہونگے ۔ میت سی ون تھرٹی طیارے سے لائی جائے گی جبکہ نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ہوگی جبکہ تدفین دارالعلوم کورنگی میں ہوگی ۔ اس سے قبل ایئر بلیو اور بھوجا ایئر طیارہ حادثوں کے متاثرین نے بھی جنید جمشید کے بھائی سے ملاقات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی حادثات کی انکوائری کیلئے آزاد ادارہ بنانا ضروری ہے ۔

رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ۔۔ فضائی حادثات سے بچنے کے لیے سول ایوی ایشن کو فضائی کمپنیوں پر سیفٹی کے سخت ترین لاگو کرنا ہونگے ۔