Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طیارہ حادثہ : جاں بحق پائلٹ صالح یار جنجوعہ کی نمازجنازہ ادا، تدفین راولپنڈی میں کردی گئی

طیارہ حادثہ : جاں بحق پائلٹ صالح یار جنجوعہ کی نمازجنازہ ادا، تدفین راولپنڈی میں کردی گئی
December 12, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق پائلٹ صالح یار جنجوعہ کی تدفین راولپنڈی میں کر دی گئی، نماز جنازہ میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کے پائیلٹ کیپٹن صالح یار جنجوعہ کی نماز جنازہ راولپنڈی کے ریس کورس قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب، دوستوں، پی آئی اے حکام کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد کیپٹن صالح یار جنجوعہ کی تدفین ملحقہ قبرستان میں کی گئی۔ تدفین اور نماز جنازہ میں شریک افراد نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ماہر پائیلٹ اور ایک بہترین انسان قرار دیا۔

اس  سے   قبل کیپٹن صالح یار جنجوعہ کی شناخت ہونے پر پمز ہسپتال میں اُن کی میت لواحقین کے حوالے کی گئی تھی۔ جسے اُن کی بہن نے وصول کیا تھا۔ سانحہ حویلیاں میں جاں بحق افراد میں سے مزید تین افراد کی شناخت گزشتہ رات مکمل ہو گئی تھی جن میں جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی میت اُن کی والدہ لے کر لاہور روانہ کردی گئی ۔