Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طیارہ حادثہ : آٹھ رکنی انوسٹی گیشن بورڈ حویلیاں پہنچ گیا

طیارہ حادثہ : آٹھ رکنی انوسٹی گیشن بورڈ حویلیاں پہنچ گیا
December 9, 2016

 حویلیاں(92نیوز)طیارہ حادثہ کے سلسلے میں پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی اورسیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کی  آٹھ رکنی ٹیم حویلیاں پہنچ گئی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ دوسری طرف پمز ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہسپتال انتظامیہ نے میتیں وصول کرنے کےلئے لواحقین کو اتھارٹی لیٹر جاری کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق حویلیاں طیارہ حادثے کا تیسرا دن جائے حادثہ پر تباہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ اورشواہد اکٹھے کرنیکا کام جاری ہے۔ اب پی آئی اے سول ایوی ایشن اور سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈکی8رکنی تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پرموجود ہے۔ ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں شواہد بھی اکٹھے کئے۔ ٹیم ملبہ اٹھانے کے کام کا بھی جائزہ لے رہی ہے طیارے کا بلیک باکس پہلے ہی اسلام آباد منتقل کیا جاچکا ہے۔ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کےلئے فرانس بھجوایا جائیگا دوسری جانب پمز ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ پمزہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف حسین کے مطابق جاں بحق ہونیوالے غیر ملکی مسافروں کے علاوہ دیگر مسافروں کے لواحقین کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ تینوں غیر ملکیوں کے ورثا کی پاکستان آمد کا انتظار ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے لواحقین کیلئے اتھارٹی لیٹربھی جاری کردیئے ہیں تاکہ اہلخانہ میں سے کوئی ایک شخص اتھارٹی لیٹر دکھا کر میت وصول کرسکے۔ ا نتظامیہ کے مطابق ڈی این اے کے ٹیسٹ 3 لیبارٹریز سے کرائے جائیں گے۔ اس عمل میں 6سے 7دن لگیں گے۔ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ 39میتوں کو روات میں سرد خانے میں منتقل کردیا گیا ہے لواحقین کے قیام کےلئے راولپنڈی کے ہوٹل میں کمروں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔