طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام انتخابات کے بعد کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام انتخابات کے بعد کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔
لیگی رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی کی عدم پیشی پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
طلال چوہدری کی طرف سے کیس کی سماعت عام انتخابات کے بعد کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
جسٹس گلزار ریمارکس میں کہا کہ سنجیدہ نوعیت کا مقدمہ ہے مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ کیس سننے کیلئے قومی خزانے سے اخراجات ہوتے ہیں۔ کیا کیس کی سماعت 2025 تک ملتوی کر دیں ۔
عدالت نے طلال چوہدری کو آئندہ پیشی پر اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔