Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طبی ماہرین نے سپر ہیرو ڈی این اے کیساتھ پیدا ہونیوالے افراد کا سراغ لگا لیا

طبی ماہرین نے سپر ہیرو ڈی این اے کیساتھ پیدا ہونیوالے افراد کا سراغ لگا لیا
April 12, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے جینیاتی بیماریوں کے حوالے سے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کچھ افراد ”سپر ہیرو ڈی این اے“ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان کو جینیاتی بیماریاں نہیں ہوتیں۔ تفصیلات کے مطابق طبی محققین نے چھ لاکھ افراد کا ڈی این اے سیمپل لیا۔ ان میں 13 افراد ایسے نکلے جن کو بیماریاں ہونی چاہیے تھی لیکن نہیں ہوئیں۔ یہ تحقیق ”نیچر بائیو ٹیکنالوجی“ میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق بہت دلچسپ ہے لیکن قبل از وقت کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ڈی این اے میں خرابی کے باعث ہی بیماریوں کی آمد ہوتی ہے۔ عموماً محققین یہ بات جاننے میں کوشاں رہتے ہیں کہ لوگ آخرکار بیمار کیوں ہوتے ہیں ؟ لیکن اس تازہ تحقیق میں محققین نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ جن لوگوں کو وراثت میں بیماری ملتی ہے وہ صحت مند کیسے رہتے ہیں۔ محققین نے چھ لاکھ افراد کے ڈی این اے کا مشاہدہ کیا اور ان پر منکشف ہوا کہ ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جن کو آٹھ جینیاتی بیماریوں میں سے ایک ہونی چاہیے تھی لیکن نہیں ہوئی۔