Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طاہر شاہ کے نئے گانے ”آئی ایم اینجل“ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

طاہر شاہ کے نئے گانے ”آئی ایم اینجل“ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
April 9, 2016
لاہور (92نیوز) آئی ٹو آئی گانے سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے نئے گانے نے ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا مگر اب کی بار جہاں طاہر شاہ کا نیا گانا دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر اس کا مذاق بھی اڑایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کے نئے گانے آئی ایم اینجل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہے۔ آئی ایم اینجل پاکستان اور بھارت سمیت برطانیہ میں بھی ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہو گیا۔ پاکستانی سنگر طاہر شاہ کے نئے گانے کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گلوکار نے نئے گانے میں اپنے بیٹے کو بھی متعارف کرایا ہے۔