Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طاہر القادری کے ڈرنے کی نقل اتارنے والے نوازشریف سب کو پیچھے چھوڑ گئے

طاہر القادری کے ڈرنے کی نقل اتارنے والے نوازشریف سب کو پیچھے چھوڑ گئے
March 11, 2018

لاہور ( 92 نیوز) ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد دھرنے میں تقریر کے دوران اسپیکر پھٹنے سے ڈرے تو  نواز شریف نے خوب مذاق اڑایا ،آج جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکا گیا تو سابق وزیر اعظم نے ڈرنے میں طاہرالقادری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سابق وزیر اعظم پر جوتا  پھینکا جانا لمحہ فکریہ ہے ، لیکن تمام سیاسی و مذہبی قائدین کو سوچنا چاہیے کہ ان کے منہ سے نکلے ایک ایک لفظ کی اہمیت ہوتی ہے۔

دوسروں کو عزت دینے سے ہی عزت ملتی ہے،مذاق اڑانا اور طنز کرنا تو رسوائیوں کا سبب بنتا ہے۔