Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

طالب حسین نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچایا !!! آرمی چیف کا سکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین

طالب حسین نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچایا !!! آرمی چیف کا سکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین
July 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سکیورٹی گارڈ طالب حسین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ طالب حسین نے اپنی جان قربان کرکے قیمتی جانوں کو بچایا۔ واضح رہے کہ طالب حسین سردار بہادر خان ویمن یورنیورسٹی میں سکیورٹی گارڈ تھا۔ طالب حسین خود کش حملہ آور کو گیٹ میں داخلے سے روکتے ہوئے شہید ہوئے۔ قبل ازیں آرمی چیف نے عید شمالی اور جنوبی وزیرستان میں منائی۔ اس موقع پر آرمی چیف آئی ڈی پیز کیمپ میں بھی گئے جہاں انہوں نے قبائلی عوام اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے، ہمیں جو بھی مشن سونپا جائے گا قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔