Saturday, July 27, 2024

طالبہ پر تشدد ،تنزانیہ کی حکومت کا بھارت سے شدید احتجاج

طالبہ پر تشدد ،تنزانیہ کی حکومت کا بھارت سے شدید احتجاج
February 5, 2016
بنگلورو(ویب ڈیسک)بھارت میں جاری عدم برداشت کے رویہ نے اسے کہیں کا نہیں چھوڑا  سیاحوں کے بعد غیر ملکی طلبا پر تشدد کے واقعات اس کے چہرے پر بدنما داغ بن  گئے تنزانیہ نے اپنی شہری طالبہ پر بھارتی غنڈوں کے تشدد پر شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلورو میں تشدد کا شکار تنزانیہ کی طالبہ نے بھارتی حکام پر الزام لگایا ہے کہ اسے نسلی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا بھارتی غنڈے اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے۔ تشدد کی شکار اس لڑکی کے  مطابق  اس پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے  حملہ کیا گیا  طالبہ کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم اس کا پیچھا کرتا رہا اس نے بس میں بیٹھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن بس عملے نے بھی اسے زبردستی اتار دیا۔ لڑکی کے مطابق اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے سڑک پر دوڑایا گیا ،رکشہ میں بیٹھنے کی کوشش کی تو رکشہ ڈرائیور نے بھی اتار دیا اس واقعہ پر تنزانیہ کی حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے اور بھارتی حکومت کو بھجوائے گئے مراسلے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔