Sunday, February 5, 2023

طالبہ سیلفی لینے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب گئی

طالبہ سیلفی لینے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب گئی
کراچی (92 نیوز) عید منانے کے لیے آبائی علاقے آنیوالی ایف ایس سی کی طالبہ سیلفی لینے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب گئی۔ سیلفی کا جنون ایک اور جان لے گیا اور مظفرگڑھ کے علاقے شہرسلطان میں 16 سالہ لڑکی سیلفی بناتے ہوئے دریائے چناب میں ڈوب گئی اور 15 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ڈوبنے والی لڑکی کی نعش نہ مل سکی۔ میراں پور کی انیلہ اپنے والدین کے ہمراہ عید گزارنے اپنے آبائی گاوں آئی ہوئی تھی۔ طالبہ انیلہ کی لاش کی تلاش کے لئے گزشتہ رات ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا تھا جو اب  دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور ڈوبنے والی لڑکی انیلہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی۔