Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طالبہ زیادتی کیس : ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع‘ لڑکی کا بیان 2 جنوری کو ریکارڈ ہو گا

طالبہ زیادتی کیس : ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع‘ لڑکی کا بیان 2 جنوری کو ریکارڈ ہو گا
December 31, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کابیان ریکارڈ کرنے کےلئے دو جنوری کی تاریخ مقرر کر دی جبکہ آٹھوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی کینٹ عدالت میں پولیس نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کوزیادتی کانشانہ بنانے والے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے سیمپل بھجوا دیے ہیں۔ متاثرہ طالبہ کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کےلئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تاہم حالت ٹھیک نہ ہونے کے باعث بچی نے بیان ریکارڈ کرانے سے معذوری ظاہر کر دی۔ وکیل کے مطابق متاثرہ بچی گھبراہٹ کا شکار ہے اس لیے بیان ریکارڈ کرانے کےلئے مہلت دی جائے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کا کہنا تھا کہ اسے انصاف چاہیے۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر ڈی این اے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔