Monday, October 3, 2022

طالبہ زیادتی کیس ، ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

طالبہ زیادتی کیس ، ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  لاہور(92نیوز)چودہ سالہ طالبہ زیادتی کیس، ملزموں کی کینٹ کچہری پیشی،عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔ تفصیلات کےمطابق چودہ سالہ طالبہ سےزیادتی کیس کےمرکزی ملزم عدنان ثناکودیگرسات ساتھیوں سمیت کینٹ کچہری پیش کیاگیا  جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزادچیمہ نےکیس کی سماعت کی  شریک ملزم بلاول کےوکیل نےعدالت میں موقف اختیارکیاکہ لڑکی کےبیانات حقائق کےمنافی ہیں  اس کیس میں جسمانی ریمانڈکی ضرورت نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سےاستدعاکی گئی کہ ملزمان کادس روزہ جسمانی ریمانڈدیاجائےتاکہ تفتیش کاعمل مکمل ہوسکے تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سےملزمان کوتین روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کیاگیا دوسری جانب پولیس نےزیادتی کیس میں تفتیش کادائرہ وسیع کرتےہوئےاغوا کی دفعات بھی شامل کرلی ہیں ۔