Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

طالبان گروپ کو پاکستانی سر زمین استعمال کرنے سے روکا جائے، وائٹ ہاؤس

طالبان گروپ کو پاکستانی سر زمین استعمال کرنے سے روکا جائے، وائٹ ہاؤس
January 23, 2018

نیو یارک (92 نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بار پھر کھل کر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ طالبان گروپ کو پاکستانی سر زمین استعمال کرنے سے روکا جائے ۔
پاکستان طالبان لیڈرز کو فوری طورپر گرفتار یا بے دخل کرے ۔
افغانستان کے لگژری ہوٹل میں ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے حالیہ پریس بریفنگ میں الزام عائد کیا گیا کہ دہشتگرد پاکستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں، انہیں روکا جائے ۔
دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی الزامات کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حملےکی قابل اعتماد تحقیقات کی ضرورت ہے ۔
ادھر دفتر خارجہ نے کابل میں ہونے والے حملے پر شدید افسوس کا اظہار بھی کیا ۔