طالبان کیساتھ مذاکرات انجام تک پہنچانے کیلئے تیارہیں، زلمے خلیل زاد

نیویارک ( 92 نیوز( افغانستان میں امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات کو انجام تک پہنچانے کیلئے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دوحا کی جانب سفر شروع کرنے پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اب امریکی حکام اور طالبان کے درمیان بات چیت کا ایک اور دورشروع ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ دوحا میں باقی ماندہ معاملات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ افغانستان میں 18 سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کا حل نکالنے کیلئے امریکا پوری طرح تیار ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ طالبان بھی تیار ہوں گے۔